5 جولائی 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے شام کے سلسلے میں مغرب کے موقف پر تنقید کی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے جمعرات کے روز بحران شام کے سلسلے میں مغرب کے موقف پر تنقید کی اور کہا کہ شام سے متعلق مغرب کا موقف شام میں جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔سرگئی لاوروف نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ شام کے بارے میں مغرب کا موقف اب تک اس ملک میں تشدد میں اضافہ کا ہی سبب بنا ہے کہا کہ اس تشدد کا جاری رہنا ایک مکمل جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک شام میں فوجی مداخلت پر منتج ہونے والی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ہر قرارداد کی مخالفت کرے گا۔....... /169